ایران میں ممکنہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ایران میں ممکنہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے حکمنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پی ڈی ایم اے کو پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کو 100 بستر خیمہ ہسپتال بمہ تمام ترسہولیات ، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز ،واٹر سپلائی سسٹم ،صاف پانی کا سسٹم اور 10 ہزار کرونا وائرس ماسک سامان میں ،2موبائل آفس یونٹس ،4موبائل کنٹینرز اور ،10ایمبولینسز بھی ہنگامی بنیادوں پر تفتان روانہ کردیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران میں ممکنہ کرونا وائرس کا پہیلنا نا افسوس ناک اور پریشان کن عمل ہے۔کیوں کہ پاکستان اور ایران کے بارڈر آپس میں ملتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کا آمدورفت ایک دوسرے ممالک میں زیادہ ہے لہذا اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو یکجہتی کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ یہ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ وائرس ان ممالک میں نہ پھیل جائے جہاں صحت کے شعبے کا نظام کمزور ہے باقاعدہ طور پر ہنگامی صورتحال قرار دینے کا مطلب یہ ہے کے اس وائرس کے خلاف صوبائی حکومت زیادہ سے زیادہ معلومات عوام کو فراہم کی جاسکیں جبکہ صوبائی حکومت اس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے مزیدبتہر اقدامات بھی کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.