منشیات کے خلاف جنگ پارٹی منشور کا حصہ اور اس پر قائد بلوچستان کا دوٹوک موقف واضح ہے۔ایم پی اے احمد نواز بلوچ

0

منشیات کے خلاف جنگ پارٹی منشور کا حصہ اور اس پر قائد بلوچستان کا دوٹوک موقف واضح ہے۔ایم پی اے احمد نواز بلوچ

ہم ہر اس اقدام کیخلاف ہیں۔جو ہماری نسلوں کی تباہی کا باعث بنے۔سجاد بلوچ کی قیادت میں خضدار کے نوجوانوں کا منشیات کیخلاف کوئٹہ میں استقبال کے موقع پر گفتگو اور واک میں شرکت

- Advertisement -

کوئٹہ(پی بی 30) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے خضدار سے آٹھ نوجوانوں پر مشتمل منشیات کیخلاف پیدل مارچ کا کوئٹہ پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا۔پیدل مارچ کی قیادت سجاد بلوچ کر رہے تھے۔اس موقع پر ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کے طور پر انکے ہمراہ واک میں بھی حصہ لیا۔ جبکہ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منیشات کیخلاف جنگ ہمارے پارٹی منشور کا حصہ اور اس پر قائد بلوچستان کا دو ٹوک موقف واضح ہے۔ انہوں نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہر اس اقدام کیخلاف مہم جوئی کا حصہ بنے گی جو ہماری نسلوں کی تباہی کا باعث بنے یا جنکی بنیاد ظلم و استحصال ہو۔ انہوں نے نوشکی میں منشیات فروشوں کیخلاف فائرنگ کے نتیجے میں سمیع بلوچ کے شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور نے پورے صوبے کو لپیٹ میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا شہید سمیع کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔بلکہ شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے نوجوان منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور مزاہمت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.