اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ملینئیم مال کی چھٹی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی

0

کویٹہ: 15 فروری: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ملینئیم مال کی

- Advertisement -

 

 

چھٹی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر مال میں خون عطیہ کرنے والے نوجوان نے ان س ملاقات کی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ خون عطیہ کرنے والے وہ باشعور لوگ ہوتے ہیں جو قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں۔ انھوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو اس جذبہ کے ساتھ دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے ۔ اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی اسی جذبہ کے ساتھ لوگ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے قربانی دیتے رہینگے ۔ آخر میں اسپیکر نے مال کے اہلکاروں میں شیلڈ تقسیم کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.