وائرس کی روک تھام کے لیے فاطمہ جناح ہسپتال اور شیخ زائدہسپتال میں ائیسو لیشن وارڈز بھی قائم کر دیئے گئے

0

- Advertisement -

کو ئٹہ 09فر وری :چیف سیکر ٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیرصدارت بلوچستان میں ناوول کر ونا وائرس سے بچاو کی تیاریوں سے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں شرکاءکو بتایا گیا کہ ناوول کرونا وائرس ایک مو زی مرض ہے۔ جس کا تاحال کوئی علاج یا ویکسین دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ اور کئی ممالک اس و ائر س سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ خوش قسمتی سے پاکستان اور بلوچستان میں اس حوالے سے اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ انہو ں نے کہا صرف احتیاطی تدابیر اپنانے سے اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے اس وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدا ما ت سے شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وائرس کی روک تھام کے لیے فاطمہ جناح ہسپتال اور شیخ زائدہسپتال میں ائیسو لیشن وارڈز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ وائرس کی روک تھام کیلئے ائیسو لیشن وارڈز کافی نہیں ہے ۔ اس حوالے سے دونوں ہسپتا لوں میں ائیسو لیشن رو مز قائم کئے جا ئیں ۔اور اس ضمن میں عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے موسم کی تبد یلی کے سا تھ میڈیا کیپین چلانے کی ہدایت کی کہ اس مرض سے بچاو¿ صرف احتیاطی تدابیر اپنانے سے ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.