موٹر وے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف طلباء کا اوتھل میں احتجاج

0

- Advertisement -

اوتھل(این این آئی) موٹر وے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف طلباء کا اوتھل میں احتجاج، قومی شاہراہ بلاک کرکے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ ٹریفک کے لئے بندکردی، تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف ہفتے کے روز لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں اسکول کے طلباء نے مین آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردی جسکے بعد قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران طلباء موٹر وے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے طلباء کا کہنا تھا کہ ہم دوردراز کے علاقوں سے بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر سوار ہوکر اسکول کیلئے روانہ ہوتے ہیں تو راستے میں موٹر وے پولیس گاڑیوں کو روک کر طلباء کو اتار دیتی ہے جسکی وجہ سے طلباء اسکول پہنچ نہیں پاتے اور یوں موٹر وے پولیس طلباء کی پڑھائی میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے مجبورا” آج ہم نے روڈ بلاک کردیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت موٹروے پولیس کو طلباء کو ناجائز تنگ کرنے کا نوٹس لیکر انکے خلاف کاروائی کرے بعدازاں طلباء کو اوتھل پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ موٹر وے پولیس سے اس حوالے سے بات کرکے طلباء کا مسئلہ حل کرائیگی جس پر طلباء پرامن طور پر منتشر ہوگئے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.