کچھی:3دسمبر کو اغواء ہونے والے چار لیویز اہلکاروں کو رہا کردیا

0

- Advertisement -

 

 

کچھی کے علاقے سنی کے پہاڑی سلسلے سے 3دسمبر کو اغواء ہونے والے چار لیویز اہلکاروں کو رہا کردیا گیا گھر وں میں خوشی کا سماں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی کے مطابق تین دسمبر کو کچھی کے علاقہ سنی کے پہاڑی سلسلے سے چار لیویز اہلکار جن میں نعمان احمد شاہوانی ارباب خان جتوئی، حسین بخش جتوئی اور محمد امین جتوئی کو اغواء جبکہ سفر خان جتوئی کو شہید کرکے اس کی لاش پہاڑی سلسلے میں پھینک دی گئی تھی بدھ کو رات گئے پہاڑی سلسلے میں رہا کردیا ہے اغواء کاروں نے آواران سے گرفتار بلوچ خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا بلوچ خواتین کی خضدار جیل سے رہائی کے بعد لیویز اہلکاروں کورہائی نصیب ہوئی جن کے گھر آنے سے علاقہ اور گھروں میں خوشی کی لہڑ ڈور گئی مزید تحقیقات مقامی ضلعی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.