صنفی امتیاز اور صنفی مساوات کسی بھی معاشرے کے عکس ہوتے ہیں. ایم پی اے احمد نواز بلوچ

0

سریاب پی بی 30 کوئٹہ VII

- Advertisement -

وہی قومیں ترقی کرتی ہیں. جہاں عدم تشدد کا درس اور حقوق نسواں کو تحفظ حاصل ہو. بین الاقوامی ادارے کی جانب سے اسکول میں منعقد پروگرام میں اظہار خیال.

کوئٹہ(سریاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے منعقدہ پروگرام بمقام سبزل ہائی اسکول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر بی این پی سبزل روڈ کے معتبر شخصیت ملک صلاح الدین شاہوانی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے. اسکول کے پرنسپل اسٹاف اور طلباء نے انکا بھر پور استقبال کیا.صنفی مساوات کے عنوان سے اسکول کے طلباء اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے.خواتین کے کردار کو بھر پور طریقے سے سراہا.اور حاضرین سے خوب داد وصول کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے کہا صنفی امتیاز اور صنفی مساوات کسی بھی معاشرے کے عکس ہوتے ہیں. جہاں کہیں صنفی امتیاز ہوگا وہ زوال پزیر ہونگے. جبکہ کن معاشروں میں صنفی مساوات کا بول بالا ہو گا. وہ نہ صرف عروج پر ہونگے بلکہ ان مثبت اقدامات کی وجہ سے انکو منفرد حیثیت حاصل ہوگی. لہذا ہمیں بطور قوم اپنے معاشرے میں عدم تشدد کے درس کو پروان چڑھانا ہوگا اور حقوق نسواں کے تحفظ یقینی بنانا ہوگا. تاکہ نہ صرف ہم مجموعی قوم ترقی کی جانب گامزن ہوسکیں بلکہ اپنے آنے والی نسلوں کو بہترین تربیت بھی فراہم کر سکیں. تقریب کے آخر میں طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے.احمد نواز بلوچ نے اسکول میں جاری امتحانات کا جائزہ بھی لیا.انہوں نے طلباء کو تاکید کی کہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے ابھر کر معاشرے کے ذمہ دار شہری بنیں.اور اس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.