توجہ دلاؤ نوٹس کے باعث کوئٹہ پیکج کے تحت کام شروع

0

سریاب پی بی 30کوئٹہ VII

احمد نواز بلوچ کے صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس کے باعث کوئٹہ پیکج کے تحت کام شروع

کلی قمبرانی, کلی شادی خان میں ترقیاتی کام ایم پی اے احمد نواز بلوچ کی اہم جدوجہد رنگ لائی

- Advertisement -

میں نے بارہا کہا سریاب مین روڈ کا نام نہیں. اندرون سریاب پسماندہ ہے. آج یہاں ترقیاتی کام کا اسٹارٹ ہونا سریاب کے عوام کا دیرینہ خواب ہے. جو حقیقت کا روپ دھار رہی ہے.ایم پی اے احمد نواز بلوچ

کوئٹہ(سریاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ کی مسلسل کوششوں اور صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ توجہ دلاو نوٹس کے نتیجہ میں حلقہ پی بی 30 کلی قمبرانی, کلی شادی خان میں روڈ بنانے کا کام کوئٹہ پیکج کے توسط سے عملی طور پر آغاز کیا گیا. جس سے اہل علاقے میں ایک خوش گوار اور مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز بلوچ نے کہا کہ انہوں نے بارہا حکام بالا کی توجہ اندرون سریاب کی پسماندگی کی طرف دلائی جو صرف مین روڈ کو سریاب سمجھتے ہیں. آج آپکے سامنے ہیں کہ ہم نے جو اقدامات سریاب کے حوالے سے اٹھائی ہیں اور جو مسائل کے انبار یہاں لگے ہیں وہ ہر ذی شعور سے ڈھکی چپھی نہیں. اسکے باوجود یہاں کے ترقیاتی کاموں اور حقیقی نمائندوں کے سامنے روکاٹیں کھڑی کی جاتی ہیں. جسکا اظہار ہم نے برملا طور پر ہر فورم پرکیا ہے. لیکن ہم اپنی جدوجہد سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے. اور جو اپنے حلقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں بہتر سمجھیں گے. وہی کریں گے. آج یہاں ترقیاتی کام دیکھ کر عوام کے دیرینہ مطالبے پورے ہوتے دیکھ کر اور جذبہ ہوتا ہے کہ اپنے عوام کی بحالی اور خوشحالی کیلئے کچھ کر گزریں. انشاءاللہ پورے سریاب میں اپنے عملی کام سے سریاب کے عوام کو انکے بنیادی حقوق دلوائیں گے. جن سے اب تک وہ محروم چلے آ رہے تھے.واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیس پاک کمپنی کے توسط سے کلی گشکوری, کلی قمبرانی, کلی جیو جہلم کاریز,عارف اسٹریٹ, کلی غریب آباد بشیر چوک ,کشمیر آباد ، لوہڑکاریز ، غفور ٹاون ، اور دیگر حلقے کا باقاعدہ سروے کیا گیا. لیولنگ اور پی سی ون آخری مراحل میں ہیں. مذکورہ بالا علاقوں میں جلد ہی ترقیاتی کام متوقع ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.