کارکن پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کمربستہ ہو جائیں،ملک خدابخش لانگو

0

 

- Advertisement -


بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کی ترویج اور عوام سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کمربستہ ہو جائیں اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کریں ہم صوبے اور عوام کے حقوق و تحفظ اور بہبود کوفرض اولین سمجھتے ہیں اور اس حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس سلسلے میں بلوچستان بھر میںچیف آرگنائزرمیر جان جمالی کی قیادت میں ڈویژن سطح پر پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ڈویژنل آرگنائزرمقرر کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام سے قریب سے قریب تر ہوجائےں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز کارکنوں کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلاتعصب رنگ ونسل اپنے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور پارٹی قائدین کااولین ترجیحی عوام کے مسائل انکی دہلز پر حل ہوہماری کوشش ہے کہ جن امور کو ماضی میں نظرانداز کرکے اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈالا گیا ان مسائل کے فوری حل کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ایک بہتر زندگی فراہم کی جائے پارٹی کو مختصرعرصے میںعوام کی بھرپورپزیرائی ملی ہے کارکنان ہمارے سرمایہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ضلعی ،تحصیلوں،یونین کونسلز کی تنظیم سازی کرکے عہدیداروں کاچناﺅعمل میں لایا جائے گاکارکنان کسی کے بہاﺅمیں نہیں آئیں اورآنے والے بلیدیاتی الیکشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیںبہت جلد صوبے کودیگر صوبوں کے برابر لائینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.