- Advertisement -
قلات۔تیل سے وابسطہ لوگوں نے تیل کی بندش کے خلاف قلات میں ریلی نکالی گئی اور شدید احتجاج کر دیا ریلی کی قیادت بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے کی ریلی مختلف شا ہراؤں سے ہوتے ہو ئیں ڈی سی آفس کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی اس موقع پر میر قادر بخش مینگل جمعہ خان بلوچ علی احمد و دیگر نے کہاکہ قلات میں کمشنر مکران کے حادثہ کو جواز بناکر تیل کے کاروبار کو بند کرنا بلا جواز ہیں تیل کی بندش سے 2 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے حکومت روزگار دینے کے بجائیں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا وزیر اعلی بلوچستان تیل کے کاروبار پر پابندی اٹھا ئیں اس موقع پر ایرانی تیل سے وابسطہ یونین کے وفد نے میر قادر بخش مینگل جمعہ خان بلوچ علی احمد لانگو غلام مصطفی عبدالمنان کے قیادت میں ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ سے ملاقات کی اور انھیں مسائل سے آگاہ کیا انھوں نے کہاکہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ لوگوں کے گھروں میں فاقہ ہیں تیل کی بندش سے تمام کاروبار ٹپ ہوکر رہ گئے ہیں بلوچستان میں کاروبار کا واحد زریعہ تیل ہیں اس کو بھی حکومت نے بند کردیا ہیں بلوچستان کوئی انڈسٹری زراعت فیکٹری دیگر کا روبار موجود نہیں تیل کی بندش سے بلوچستان اور ملک کی معیشت پر برے اثرات پڑھے ہیں اور 2 لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات شیہک بلوچ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ حکومت کو احساس ہیں کے اس کاروبار سے وابسطہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں حکومت اس مسلہ کے حل کے لیے کوشان ہیں جلد کوئی راستے نکلے گا۔ آخر میں تیل یونین نے حکومت کو تین دن کی الٹی میٹم دیتے ہوئیں کہاکہ حکومت نے اگر تیل کی کاروبار سے پا بندی نہیں ہٹا ئیں تو احتجاجی تحریک چلا ئینگے
رپورٹ غلام حسین بلوچ قلات