ربیع الاول عالم اسلام کے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عید میلاد النبی کے موقع پر تمام امت محمدیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آخری نبی کریم صلی وسلم کے امتی ہونے کے ناطے ہم سب پر عید المیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا فرض ہے ہمیں دین اسلام کی سربلندی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔جشن عید میلاد النبی سے محبت اخوت و بھائی چارے امن کا پیغام ہمیں ملتا ہے حضور سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فخر موجدات وجہ کائنات کی اسوہ حسنہ ہمارے لیے ایک بہترین مثال ہے ۔جس پر چل کے ہمیں دین و دنیا دونوں کی کامیابی حاصل ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات رہتی دنیا تک تمام مذاہب اور تمام مسلک کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کی عید المیلاد النبی کے جلوس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جلوس میں شرکت کرنے والوں پر علماء کرام خصوصی نظر رکھیں ربیع الاول کا مہینہ ہمیں صبروتحمل کا درس دیتا ہےعلماءکرام سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کرے اور جلوس میں آنے والے اپنے کارکنان پر نظر رکھیں صوبائی وزیر نے کہا کہ عید المیلاد النبی کے جلوس میں اشتعال انگیز نعروں اور تقاریر سے گریز کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول عالم اسلام کے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے باطل قوتوں کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ اللہ تعالی کے احکامات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر چلنے کے بغیر ناممکن ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.