
- Advertisement -
چمن ،توبہ اچکزئی ،درہ خوجک ،خواجہ عمران اوردیگر پہاڑی سلسلے پر بارش موسم میں سردی کی شدت بڑھ گئی عوام نے گرم کپڑے نکالنا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چمن سمیت دیگر میدانی ،شہری علاقے سمیت پہاڑی سلسلے پر گزشتہ رات اور جمعہ کے دن ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی بارش کاسلسلہ درہ خوجک ،خواجہ عمران ،توبہ اچکزئی اوردیگر پہاڑی سلسلے پر بھی ہلکی ہلکی بارش کاسلسلہ جاری رہاجبکہ چمن شہرسمیت دیگر میدانی علاقوں پر بھی بارش کا سلسلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب اور جمعہ کے روز ہلکی ہلکی بارش کاسلسلہ جاری رہا جبکہ پورے دن شہرپر بدل چھائے رہے جس سے موسم میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی اور شہریوں نے گرم کپڑے نکالنا شروع کردیااور گرم کپڑوں کااستعمال بھی بڑھ گیا ۔