سیندک ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک

0

- Advertisement -

سیندک پروجیکٹ سے نکالے گئے ملازمین نے احتجاجا تفتان آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیندک پروجیکٹ میں لیبرزنے گزشتہ چندماہ قبل اپنے حقوق کے لیے سیندک میں کام چھوڑکردھرنہ دیا تھاجس میں پروجیکٹ منیجمنٹ نے ان کے ساتھ کامیاب مذکرات کرکے ان کے مطالبات کوتسلیم کردیااورایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اورمحمدیوسف کوکمیٹی کاسربراہ بنایاگیا انہوں نے ملازمین کے درپیش مسائل اوران کے تحفظات کے بارے میں باربارمنیجمنٹ کوآگاکیامگرپروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے کوئی عمل درآمدنہیں کیاگیااور بجائے کہ ان کے تحفظات کودورکیاجاتامگرانہوں نے محمدیوسف نامی لیبرکوگرفتارکرکے انہیں تفتان میں چھوڑکرانہیں ملازمت سے فارغ کردیاجبکہ ان کے ساتھیوں نے پروجیکٹ منیجمنٹ کے اس نارواں سلوک اور اپنے کمیٹی سربراہ کوملازمت سے برخاست کرنے کے خلاف احتجاج شروع کردیاجوپروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے 35ملازمین کوکمپنی سے فارغ کردیاجبکہ ان لیبرزنے تفتان میں آکرقومی آرسی ڈی شاہراہ کوبلاک کرکے احتجاج شروع کردیااورلیویزانتظامیہ نے ان لیبرزکومشتعل کرنے کے لیے انہیں زدوکوب کانشانہ بھی بنایاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.