تعلیم ہمارے روشن مستقبل کے لئے بے حد ضروری ،کمشنر قلات ڈویژن

0

- Advertisement -

کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ تعلیم قوم وملّت کی ترقی اور ہمارے روشن مستقبل کے لئے بے حد ضروری ہے، تعلیمی اداروں کی کامیابی اور معیار و میرٹ کی بلندی ہماری محنت لگن اور دیانت سے وابستہ ہے، خلوصِ نیت کے ساتھ جب ہم تعلیمی ترقی کی جانب اپنی توجہ مبذول کریں گے تو اس سے نہ صرف تعلیمی ادارے علم ترقی کا گہوارہ بنیں گے بلکہ ہماری نئی نسل بھی توقعات سے بڑھ کر زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوگی، طلبائ کو مضامین پڑھاتے وقت اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت و تعلیمات سے ہمکنار کرانا بھی لازمی ہے، جس سے طلبائ میں اپنے خالق اللہ تبارک و تعالیٰ اور پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں بھی اضافہ ہوگا ان میں شناسائی آئیگی اور ان کے اخلاق و اقدار میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل پبلک اسکول و کالج خضدار کے گولڈن ویک کے اختتام پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے محنتی و معیار پر اترنے والے طلباءکو کل پاکستان ٹوو¿ر پر بھیجنے کا اعلان کردیا قبل ازیں انہوں نے مذکورہ تعلیمی ادارے کی طالبات و خواتین اساتذہ کو بھی اندرونی ملک مطالعاتی دورہ کرایا تھا۔ کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے ہر پندرہ روز بعد ڈی پی ایس و ڈی پی سی میں مختصر تقریب منعقد کرنے اور اس میں طلبائ کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کی خاطر ان کو اظہار کا موقع دینے اور خود اس تقریب میں شریک ہونے کا بھی اعلان کیا ۔ تقریب سے پرنسپل ڈی پی سی جنید محمد عثمان، نیلم بشیر ومیل و فیمیل اساتذہ اور طلباءو طالبات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی، ڈی پی سی /ایس کے گورننگ باڈی کے ممبر غلام مصطفی زہری، پی ایس ٹو کمشنر عبدالحفیظ جتک اور جاوید زہری و دیگر موجود تھے۔ تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈو یژ ن و چیئرمین ڈی پی ایس ڈی پی سی کمشنر قلا ت ڈویڑن حافظ طاہر تھے۔ گولڈن ویک کے مختلف مقابلوں میں اوّل پوزیشن سلویٰ عبدالمالک، دوئم پوزیشن عالیہ ایاز، سوم پوزیشن ثانیہ رسول نے حاصل کی جنہیں انعامات اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژ ن حافظ طاہر نے کہاکہ ڈویژ نل پبلک اسکول وکالج خضدار ایک قدیم و معروف تعلیم ادارہ ہے اس کے شہید پرنسپل عاشق بٹ نے اس ادارے کو توانا اور معیاری بناکر اسے ایک علمی پہچان دیا تھا آج تک لوگ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں اس کی وجہ یہی کہ وہ ایک اچھے استاذ اور ایڈمنسٹریٹو تھے۔ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلیمی ادارہ مستقبل میں بھی اسی طرح معیاری ہو اور اسے علمی باب کی حیثیت ملے، نئے پرنسپل کی تعیناتی کا مقصد تعلیمی ادارے میں میعارکو مذید بلندی پر لانا ہے، آج کی پروقار تقریب سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ پرنسپل محنت کررہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں جب بھی ادارے کو ہماری ضرورت ہوگی تو ہم اپنی صلاحیتیں پیش کریں گے۔ کمشنر قلات ڈو یژ ن نے کہاکہ تعلیم سے ہی ہمارا مستقبل اور ترقی وابستہ ہے اس کے لئے ہمیں من حیث القوم محنت اور جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچے پڑھیں نہ صرف جھالاوان بلکہ پورا بلوچستان پڑھالکھا بنے، حکومت اپنی سطح پر ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے کوششیں اور محنت کررہی ہے کمیونٹیز کو بھی حکومت کے معاون بن کر اس نیک مقصد کو آگے بڑھانا چاہیے تعلیم کو ہر سمت پھیلانے کے لئے اپنی محنت کو شامل کرنا چاہیے۔ انشاءاللہ آنے والے دور میں تعلیم میں مذید بہتری آئے گی اور ہماری نئی نسل موجودہ تعداد سے بڑھ کر زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.