
- Advertisement -
جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ہزاروں کارکن اور علما کرام عوام کا قافلہ آزادی مارچ کے لئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں اسلام آباد روانہ ہوگیا جس میں انصارالاسلام کے ہزاروں سالاروں پرمشتمل خصوصی دستہ ضلعی سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل قیادت میں قافلہ کا سیکورٹی انتظامات سنبھالے گا جبکہ 500 کارکن موٹرسائیکل پر سوار قافلے میں شامل تھے قافلے کے روانگی کے موقع پر صحافیوں اور کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا حافظ مسعود احمد مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی حاجی قاسم خان خلجی حافظ عبدالحق حقانی مولانا مفتی ابوبکر ضلعی معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محممد طاہر تو حیدی مولانا جمال الدین حقانی میر فاروق لا نگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے بقا وسالمیت پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی وجود مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے خطرہ ہیں آزادی مارچ میں شریک کارکن پر امن طریقے سے جہدوجہد جاری رکھیں گے اسلام آباد میں عمران خان نیازی کی استعفے تک احتجاج جاری رکھیں گے اب عمران خان کو مزید مہلت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے عظیم الشان شرکت قابل فخر ہے ان شااللہ کارکنوں کی قربانی ضرور رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کی قیادت قوم و ملت کی خاطر اپنے اسلاف کی تاریخ زندہ و جاوید رکھتے ہوئے نیک سفر کا آغاز کرچکی ہے اس کے اچھے نتائج برآمد ہوکر قوم کو خوشخبری ملے گی۔