
- Advertisement -
پشین،شادیزئی کے قریب مسافر کوچ اور کارمیںتصادم،دو افراد جاں بحق پانچ خواتین اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق شادیزئی کے قریب مسافر کوچ اور فیلڈر کار میں تیز رفتاری کے باعث خطرناک تصادم ہوا جس کے باعث دو افراد اللہ محمد اور حاجی شاہ غازی قوم بڑیچ سکنہ رئیسانی روڈ کوئٹہ موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ خواتین اورتین بچوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کےلئے کوئٹہ منتقل کردئیے گئے۔