کوئٹہ ترقیاتی پیکج

0

- Advertisement -

کوئٹہ 25اکتوبر :۔وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاہے کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے منصوبوں پر عملدرآمداور جلد تکمیل سے شہر کے مواصلاتی نظام میں بہتری اور مجموعی طور پرکوئٹہ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میںچیف سیکریڑی بلو چستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر ،ایڈیشنل چیف سیکریڑی منصوبہ بندی ترقیا ت عبدالرحمان بزدار ،ایڈیشنل چیف سیکریڑی داخلہ حید ر علی پراجیکٹ ڈائریکٹر ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان نے کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر جاری پیش رفت سے اجلا س کو آ گاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہدایت کی کہ کوئٹہ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے انتظامی امور ایک ادارے کے زیر نگرانی کئے جائیں جس سے تما م جاری منصوبوں کی بہترمانیٹرنگ ہو سکے گی اس کے ساتھ ساتھ اسکیمات کی بروقت تکمیل کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جاسکے گا انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اچھے ٹاﺅن پلانرز کی خدمات حاصل کرکے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروںکو ترقی دی جائے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سریاب روڈ ، سبزل روڈ جوائنٹ کی تعمیراور توسیعی منصوبوں کی نگرانی چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کے ذریعے بھی کی جائے گی ۔تاکہ ترقیاتی پیکج کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پیکج پر عملدر آمد کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں جہا ں روکاﺅٹ پید ا ہوتی ہے اسے جلد از جلد دور کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کوئٹہ بلو چستان کا چہرہ ہے جسے خوبصورت بناکر صوبے اور ملک کے عوام میں شہر کے بارے میں مثبت تاثر پید اکیا جاسکتا ہے شہر کی روایتی خوبصورتی کی بحالی اور بہتر شہری سہولتوں کی د ستیابی سے شہری ایک مثبت تبدیلی محسوس کرینگے وزیر اعلیٰ نے کہا وہ وقتاً فوقتاًترقیاتی منصوبوں کا خود بھی جائز ہ لےں گے اور شہر یوں سے بھی منصوبوں کے معیار کے حوالے سے ان کی رائے طلب کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.