
- Advertisement -
نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر ا حمد محمد شہی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے اقتدار کے حصول کیلئے انتخابات میں جھوٹے وعدے کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی سو دن میںمسائل حل کرنے ایک کروڑ نوکریاں دینےپچاس لاکھ مکانات تعمیر کرنے سمیت دیگر بڑے بڑے دعوئے سوا سال گزرنے کے باوجود پورے نہ ہوسکے بلوچستان میں ترقی کاعمل جمود کا شکار ہے جبکہ لوگ عدم تحفظ کے باعث خوف میں مبتلا ہیں تعلیم صحت زراعت سمیت ہر شعبے کو مختصر عرصے میں تباہ کرکے رکھ دیاگیا ہے جامعہ بلوچستان ہراسگی اسکینڈل پر حکومت کی خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز سبی میں قبائلی وسماجی شخصیت حاجی غلام سرور رند کی جانب سے اپنے عزاز میں دئیے گئے پرتکلف ظہرانے کے خطاب میں کیا میرکبیر نے کہاکہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ملک کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے داخلہ وخارجہ سمیت تمام پالیسیاں ناکامی سے دوچار ہیں جبکہ حکومت صرف بیانات میں جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے قوم سے حقائق پوشیدہ رکھنے کے نتائج انتہائی خطرناک برآمد ہونگے انہوںنے کہاکہ جمعیت کے آزادی مارچ میں نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لے گی اپوزیشن اتحاد عوام کی آوازبلند چکاہے ۔