
- Advertisement -
رکن بلوچستان اسمبلی و جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما حاجی اصغر ترین نے میڈیا ہاوس پشین میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے سے نقصان حکمرانوں کو ہی ہوگا حکومت جے یو آئی کی انصارالاسلام فورس کو دیکھ کراتنی گھبرا گئی ہے جب عوام کا سمندر نکلے گا تب انکا کیا حال ہو گا آزادی مارچ کو دھرنے کا نام نہ دیا جائے ملک میں جاری بربریت پر خاموش نہیں رہینگے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آزادی مارچ پر ایک سال تک بیٹھیں گے27 اکتوبر کے پر امن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوں گے احتجاج ہر شہری کا حق ہے انشاءاللہ آزادی مارچ کامیاب ہوکر رئیگا اگر ہمارے کارکنوں اور عوام کو روکا گیا تو وہی بیٹھ کر آزادی مارچ کی تحریک چلائی جائیگی جمعیت علماءاسلام نے پندرہ سے سولا ملین مارچ کئے ہیں جس میں الحمد اللہ ایک گملا تک نہیں ٹوٹا 27اکتوبر کا آزادی مارچ دراصل ایک امن کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے 2018ءکے الیکشن کے پہلے دن کہا کہ الیکشن میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے موجودہ حکومت کے دعوے جھوٹے نکلے عوام پر مظالم ڈھائے گئے اغیار ممالک سے بھیک مانگا گیابے روزگاری انتہاءکو چو گئی پیٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافہ کیا گیا قیام امن میں مزید بہتری لانے کی بجائے عوام کو ڈر وخوف میں مبتلا کیا گیا تعلیم کو عام کرنے کی بجائے تعلیمی صورتحال میں خرابی لائی گئی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے تاجر برادری ذہنی کوفت میں مبتلا اورڈالر کی آسمان تک پہنچنے سے صنعت کار طبقہ سخت پریشانی کے عالم میں کاروباری غرض سے دوسرے ممالک کا رخ اختیار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا موجودہ حکومت پر اعتماد نہ رہا اور اب عوام دن بہ دن شعور اختیار کررہی ہے اور ملک میں چینج لانے کے منتظر ہے جو جمعیت علماءاسلام لاکر دیکھادیگی جمہوری ملک میں جمہوریت کے عامی ہے ہمارے اکابرین نے جمہوری نظام کےلئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ضلع پشین ریکارڈ عوام دوست کام کئے ہیں شہر کا احاطہ انتہائی تنگ ہے جس سے ٹریفک نظام میں بہت خلل پیدا ہوئی ہے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھ کر 19کروڑروپے بائی پاس کےلئے ٹینڈر کردئیے گئے ساتھ ہی اگلے مرحلے میںتراٹہ سے برشور اڈے تک بائی پاس ٹو پر کام مکمل کیا جائیگا جسکی بدولت ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری لانے سمیت عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا انہوں نے کہا کہ غور طلب ترجیحات میں دس سے پندرہ کلو میٹر تک پشین تا ےارو سڑک بھی شامل ہے جس پر جلد سے جلد کام شروع کرنیکا تہیہ کرچکا ہے پشین ایک چھوٹا اور پرامن شہر ہے جسکو مدنظر رکھ کر پاک فوج کے زمین کو کمانڈرسدرن کمانڈ نے پشین کوزمین کا تحفہ دیا جہاں400دکانوں پر مشتمل مارکیٹ پلے گراونڈ اور دیگر سے عوام کو روزگار کی فراہمی یقینی ہوگی جس سے عوام کے مشکلات میں ایک حد تک کمی آئیگی ساتھ ہی پشین میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کی بات کی ہے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پشین اور انکے مضافات میں پینے کے پانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائیگا محکمہ صحت میں ترقیاتی کام کردئیے گئے ہیں لاکھوں نفوس پر مشتمل واحد سول ہسپتال میں آپریشن تھریٹر کو فعال بنانے سمیت پارکنگ کا نظام بھی بہتر بنادیا گیا ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنادیا گیا ہے نجی سکولوں سے زیادہ سرکاری سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے پر ترجیح دی گئی ہے اساتذہ کو حاضری کا پابند بنادیا گیا ہے ڈیوٹی میں کوتاہی کسی صوت برداشت نہیں کی جائیگی پشین سردار بہادر خان یونیورسٹی کا سب کیمپس ختم ہوگا اور باقاعدہ طور پر انہیں زمین فراہم کرکے الگ سا یونیورسٹی بنانے کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کردیا گیا ہے اپنے ڈسٹرکٹ پشین کے سرکاری محکموں میں عوام کو اذیت میں ڈالنے والوں کو معاف نہیں کرونگا ووٹ لیتے وقت عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عوامی امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا انتظامیہ یہ نہ سمجھے کہ ایم پی اے سورہا ہے میری نظریں پشین پر ہیں اور پشین میرا گھر ہے جسکی حفاظت اولین شیوہ ہے پروپیگنڈہ ہوتا رہے موت برحق ہے اللہ کو جان دینی ہے روز معاشر سرخرو ہوکر اللہ کو جواب دینا ہے کہ عوام کی خدمت کی ہے اللہ تعالیٰ کی رضامندی عوامی خدمات میں پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ پشین ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر دیرینہ مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے پروزیر اعلیٰ بلوچستان اور پشین کے مقامی و حقیقی صحافیوں کا انتہائی مشکور ہیں جہنوں نے عوام کے دیرینہ مسئلے پر ہمارا ساتھ دیکر عوام دوستی کا اہم ثبوت پیش کیا ۔۔۔