
- Advertisement -
کمشنر مکران کیپٹن (ر) طارق زہری کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔گزشتہ روز زہری ہاﺅس قلات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،پرنس عمر احمدزئی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سابق وزیر اعلیٰ میر جان محمد جمالی ،ڈی آئی جی پولیس آغا یوسف ،صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو ،میر عارف محمد حسنی ،سلیم احمد کھوسہ ،میر عمر خان جمالی اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے ،سید فضل آغا ،ایم این اے قلات سید محمود شاہ سابق سفیر حسین بخش بنگلزئی نواب ذادہ فرید رئیسانی عاصم کرد گیلو ڈپٹی کمشنر بیلہ ذولفقار شاہ ڈی سی مستونگ ممتاز کیھتران سمیت سیاسی قبائلی عمائدین کے علاوہ آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شہید کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی اور کہاکہ طارق زہری شہید ایک نڈر اور باہمت ایماندار آفیسر تھے شہید نے مختلف انتظامی عہدوں پر تعینات رہ کر جو خدمات سر انجام دیئے حکومت ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے بلوچستان ایک فرض شناس آفیسر سے محروم ہو گیا للہپاک شہید کی درجات کو بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔