
- Advertisement -
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی شعور کو موت کا ذائقہ چھکنا ہے، ملک جہانگیر کاکڑ جیسے مخلص دوست کی بے وقت موت سے مجھے دلی رنج و صدمہ پہنچا،اللہ تعالی سے ان کی شہادت کی قبولیت اور سوگوار خاندان کی صبرِ جمیل کے لیے دعا گو ہوں،اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ملک جہانگیر کاکڑ کی کھیلوں کے فروغ،معاشرے میں امن و رواداری کے قیام اور فلاحی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،ان کی بے وقت موت سے مجھے ذاتی طور پر بڑا صدمہ پہنچا کیونکہ ملک جہانگیر کاکڑ شہید میرے ذاتی دوست اور غریبوں کے ہمدرد سماجی رہنما تھے اور اسلام آباد میں نجی مصروفیات کی وجہ سے ان کی جنازہ اور تدفین کے مراسم میں شریک نہیں ہو سکا، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔