
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقع مارکیٹ کے سامنے پولیس وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقع مارکیٹ کے سامنے پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار خلیل احمد ولد علی حسن شہید جبکہ 4پولیس اہلکاروں عبداللہ ولد علی محمد، خیرمحمد ولد غلام قادر، واجد علی ولد کشمیر خان ،خالد محمود ولد محمد بخش کے علاوہ 6پانچ راہگیر شاہد نذیر ولد محمد نذیر ،سہراب خان ولد نواب خان ،حیات اللہ ولد ڈاکٹر محمد اسحاق ،ظہیر احمدولد حاجی سعید احمدلانگو ،داﺅد ولد میاں ،اور بشیر احمد ولد عبدالرحمن زخمی ہوگئے ہیں ۔لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارجائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی ۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ڈبل روڈ پر پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں، نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں، صوبائی وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے ۔