تاجر برادری،امپورٹرز کا جا ری احتجا ج آ ٹھویں روز میں داخل

0

- Advertisement -

چیف کلکٹر کسٹم کو ئٹہ چوہدری ذوالفقار اور کلکٹرپرونیٹو کے ناروا روئیے اور ڈیوٹی پیڈ ما ل بر دار گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے خلا ف بلوچستان کی تاجر برادری،امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹس و اسٹیک ہو لڈرز کا جا ری احتجا ج آ ٹھویں روز میں داخل ،تفتان با ڈر اور این ایل سی کو ئٹہ میںٹیکسز کی شرح بدستور صفر ہے ۔ہڑتال کے با عث نا صرف تفتان کسٹم ہاﺅس میں کلیئرنگ کا عمل مکمل طور پر بند رہا بلکہ این ایل سی و دیگر کے احاطے بھی ویران اوروہاں مو جو د ایک ہزار سے زائد ما ل بر دار گاڑیاںرکی رہی۔تفصیلا ت کے مطابق منگل کے روز بھی بلو چستان بھر میں امپورٹ ، ایکسپورٹ ،ما ل بر دار گاڑیوں کی ٹیکسز جمع کرا نے کا عمل بدستور آٹھویں روز بھی مکمل طور پر معطل رہا اسی لئے حکومتی خزانے میں ٹیکسز جمع کر نے کی شرح بھی صفر سے آ گے نہ بڑھ پا ئی۔چیمبر آ ف کا مرس کے صدر حا جی غلا م فا روق ، سنیئر نا ئب صدر بدرالدین کا کڑ ، فوکل پرسن صلاح الدین خلجی ،امپورٹرز ، ایکسپورٹرز ،کلیئرنگ ایجنٹس و دیگر اسٹیک ہو لڈرز کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کے واضح احکامات کے باوجود بھی چیف کلکٹر کسٹم چوہدری ذوالفقار و دیگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ ان کے جائز مطالبات ماننے سے انکاری ہیں ایسے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان ،صوبے کے امپورٹرز ایکسپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹس خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ ان کا جائز مطالبات کے حل خدشات دور کرنے تک احتجاج جاری رہے گا ،ان کا کہنا ہے بلو چستان کے تاجر برادی ،امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹس کا ہمیشہ سے کو شش رہی ہے کہ صو بے میں قا نو نی تجا رت کو فروغ دیا جا سکے لیکن گزشتہ دو سالوں سے ہم محسوس کر رہے ہیں کہ صو بے میں قا نو نی تجا رت سے زیا دہ غیر قا نو نی تجا رت کے فروغ کی کو ششیں کی جا رہی ہیں جس کا واضح ثبو ت کسٹم کا نا روا رویہ اور اپریزمنٹ کلکٹریٹ کا ما ل بر دار گاڑیوں کوٹیکس ڈیو ٹی ادائیگی کے بعد کلیئر جبکہ پروونٹیو کلکٹریٹ کا انہی گاڑیوں کو تحویل میں لینا ہے اپریزمنٹ کلکٹریٹ کی جا نب سے ما ل بر دار گاڑیوں کو کلیئر کر نے کے بعد پریونیٹو کلکٹریٹ کی جا نب سے یہ کہہ کر گاڑیاں تحویل میں لینا کہ اپریزمنٹ کلکٹریٹ نے غلطی کی ہے عجیب ہے کیو نکہ اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے باز پرس ہو نی چا ہئیے لیکن اب بھی دونوں کلکٹریٹ کے حکا م اور اہلکا ر اپنی اپنی جگہ مو جو د ہیں لیکن اس تما م تر صورتحال میں ما ل بر دار گاڑیوں کے ما لکان اور ما ل ما لکان سخت پریشانی میں مبتلا ہےں ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین برا ئے کا مرس بھی گزشتہ روز اسی سلسلے میں کو ئٹہ آ ئے تھے اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ قا نو نی تجا رت کی راہ میں کو ئی رکاوٹ حائل نہیں ہو نے دی جا ئے گی لیکن دوسری جا نب صورتحال سب کے سامنے ہیں، انہوں نے کہا کہ صو بے کے امپورٹرز ، ایکسپورٹرز ، کلیئرنگ ایجنٹس اور دیگر اسٹیک ہو لڈرز کسی صورت بھی اپنے جا ئز مطا لبا ت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں بلکہ وہ اس کے لئے ہر جمہو ری طرز احتجاج اختیار کریں گے جو ان کا آئینی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے بلو چستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگا ری کو گردانا جا تا ہے لیکن دوسری جا نب قا نو نی تجارت کی راہ میں روڑے اٹکا کر بے روز گا ری میں مزید اضا فہ کیا جا رہا ہے جو ما یوس کن ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.