
- Advertisement -
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل وین پرہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بذدل دشمن اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سیکوررٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں عوام اور سیکوررٹی فورسز ایک پیج پر ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکہ امن کے خلاف گہری سازش ہے پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور ابھرتے ہوئے پاکستان سے خائف ہیں اس لیئے ملک دشمن عناصر پاکستان میں بے چینی اور بدامنی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیںانہوںنے کہا کہ بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے علاج ومعالجے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔