- Advertisement -
کوئٹہ 11اکتوبر :۔ بلو چستان ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق آج مورخہ11.10.2019 کوہائی کورٹ میںوائس چئیر مین بلو چستان بار کونسل کی سربراہی میں بار کونسل کے ممبران بلو چستان ہائی کورٹ بار کے صدر ،جنرل سیکریڑی بمعہ کا بینہ کوئٹہ بار کے صدر ،جنرل سیکریڑی بمعہ کا بینہ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل سے ایک غیر رسمی ملاقات کی اس موقع پر سینئر ججز جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس ہاشم خان کاکٹر اور رجسٹرار ہائی کورٹ بھی موجود تھے وکلاءنے جسٹس جمال خان مندوخیل کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس کو انصاف کی فراہمی میں تمام بارز نے اپنی تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلاءکے نمائند گان کا شکریہ اداکیا اور یقین دلا یا کہ وہ اپنی تمامتر صلاحیت کو بروئے کار لاکر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور عوام کا ان کی دہلیز پر فوری اورسستا انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر با ر کے مسائل اورمختلف امور بھی زیر بحث آئے جس کو حل کرنے کی چیف جسٹس صاحب نے یقین دہانی کرائی ۔