
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بڑیچ ٹاﺅن میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا اور فرارہوگیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بڑیچ ٹاﺅن میں ایک شخص عبدالغفار نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔