
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں باپ کے ڈانٹ پر گھر سے نکلنے والا لڑکا خونخوار کتوں کا نشانہ بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے زڑہ بند کا رہائشی11سالہ لڑکا عبدالحنان ولد محمد قاسم کو گزشتہ رات باپ نے ڈانٹا تھا جس کی بناءپر وہ گھر سے نکلنے کے بعد قریبی باغ میں چلاگیا جہاں خونخوار کتوں نے موت کی نیند سلا دیا۔ صبح باغ کے چوکیدار نے دیکھا تو انتظامیہ کو اطلاع دی ۔انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا۔