بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماﺅں کا فیض اللہ اچکزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

0

- Advertisement -

بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان سیکرٹری ، جنرل قاسم خان چیئرمین بشیر احمد ، وائس چیئرمین نورالدین بگٹی ، معروف آزاد ، عابد بٹ ، عبدالعزیز ، سیف اللہ ، دین محمد ، عارف نیچاری ، ظفر رند ، عارف نیچاری ، فضل محمد ، عبدالحمید چراغ اور دیگر رہنماﺅں نے اپنے ایک بیان میں واسا ایمپلائز یونین کے رہنما فیض اللہ اچکز ئی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فیض اللہ اچکزئی کی واسا ملازمین سمیت دیگر مزدوروں کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں مرحوم چند ماہ قبل مزدور جدوجہد کی پاداش میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہوئے 20روز تک ہدہ جیل میں پابند سلاسل رہے جہاں انکی طبیعت خراب ہوئی ۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے حکومت اور واسا و ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد فیض اللہ اچکزئی و دیگر رہنماﺅ ں کو تھری ایم پی او کے خاتمے پر رہائی ملی ۔جیل سے رہائی کے بعد آخری ایام تک مزدور رہنما فیض اللہ اچکزئی کی طبیعت ناساز رہی اور علاج کے دوران خالق حقیقی سے جاملے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے گزشتہ روز فیڈریشن کے صدر خان زمان ،بشیراحمد ،عابد بٹ ،نورالدین بگٹی اور دیگر مزدور رہنماﺅ ں نے مرحوم فیض اللہ اچکزئی کے گھر جاکر سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم فیض اللہ اچکزئی کی مزدور خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.