
- Advertisement -
دکی کے علاقہ مےں کام کے دوران کرنٹ لگانے سے اےک مزدور جان بحق جبکہ ڈھاڈر کے علاقہ مےں ٹوڈی کار کو حادثہ اےک شخص موقع پر جان بحق چار زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصےلات کے مطابق دکی مےں مقامی کوئلہ کی کان مےں دوران کام بجلی کا کرنٹ لگنے سے نعمت اللہ ولد عبدالصمد سکنہ سرخاب کےمپ موقع پر جان بحق ہوگےا جس کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردےا گےا درےں اثناءضلع بولان کے علاقہ ڈھاڈر کے قریب سبی جےکب آباد نےشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار نمبر BEP424تےز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتےجے مےں دوست علی بگٹی موقع پر جان بحق جبکہ کار مےں سور چار افراد شدےد ذخمی ہوجن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر لے جاےا گےا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ رےفر کردےا گےا جان بحق ہونے والے شخص کا تعلق ڈےرہ اللہ ےار سے بتاےا جاتا ہے مزےد تفتیش مقامی لےوےز فورس نے شروع کردی۔