اساتذہ کی کمی کے باعث بلوچستان میں علم کی شمع اس انداز سے منور نہیں ہوسکی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

0

- Advertisement -

کوئٹہ05 اکتوبر:۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے، جو قومیں تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتی ہیں وہ ترقی کے منازل طے نہیں کرپاتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلپرز پبلک ہائی اسکول کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے تعلیم کا شعبہ مسائل کا شکار
رہا ہے جس کے باعث تعلیم کا معیار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے، ماضی میں ملک کے مختلف علاقوں سے طلباءوطالبات، بلوچستان میں تعلیم کے حصول کے لئے آتے تھے، لیکن اساتذہ کی کمی کے باعث بلوچستان میں علم کی شمع اس انداز سے منور نہیں ہوسکی جس طرح سے ہونا چاہئے تھا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کی بہترین ذہنی نشوونما کے لئے بنیادی سطح پر تعلیم کی بہترین فراہمی ضروری ہے، ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں بہتری اور اصلاحات کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یہ ہماری سماجی ذمہ داری بھی ہے جس کا ہمیں ادراک رکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ہوسکے، اگر ہم اپنی سماجی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کریں گے تو یقینا معاشرے میں اجتماعی بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کو بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جارہا ہے، بلوچستان کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اس ضمن میں اساتذہ کی بہترین ٹریننگ اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنیادی سطح پر اچھی تعلیم کی فراہمی سے طلباءوطالبات مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کا احسن انداز سے لوہا منواسکتے ہیں، ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کوئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ رہے، بلوچستان میں شرح خواندگی میں اضافے سے صوبے میں مجموعی بہتری اور تبدیلی آئے گی اور صوبے کو بہتر ہیومن ریسورس میسر ہوگا، طلباءاس ضمن میں تعلیمی میدان میں اپنی محنت جاری رکھیں، ان مضامین کا انتخاب کریں جو ان کی صلاحیتوں سے ہم آہنگ ہو، آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ طلباءوطالبات ہمارا اثاثہ ہیں ان کی ذہنی صلاحیتوں اور استعداد کار میں جس قدر اضافہ ہوگا، اس کے مثبت اثرات پورا صوبہ محسوس کرے گا، وزیراعلیٰ نے ہیلپرز پبلک ہائی اسکول کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، ٹرانسپورٹ، کھیل،اور طلباءکو اچھی سہولیات فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اسکول کی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا،قبل ازیں وزیراعلیٰ نے اسکول کا تفصیلی دورہ کیا، بعدازاں ہیلپرز ایسوسی ایشن پاکستان کوئٹہ کے صدر کمال الدین احمد نے وزیراعلیٰ کو سووینئیر پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.