کوئٹہ : فائرنگ کے 3واقعات خاتون سمیت 2افراد جاں بحق1زخمی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے 3مختلف واقعات میںخاتون سمیت2افراد جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی بشیر آباد میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کہ خودکشی کرلی جس کی شناخت عمران مسیح سکنہ نواں کلی بشیر آباد کوئٹہ کے نام سے ہواہے ۔دوسری جانب کوئٹہ ہی کے علاقے مشرقی بائی پاس پر گھر میں فائرنگ سے خاتمہ ثمینہ زوجہ شبیراحمد جاںبحق ہوگئی ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے ادھر کلی کمالو میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص محمود یار شاہوانی زخمی ہوگیاہے زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تینوں واقعات سے متعلق مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.