
- Advertisement -
خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما حضرت مولانا محمد حنیف ودیگر کے چمن بم دھماکے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا محمد حنیف شہید کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے اس طرح کے واقعات سے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے صوبائی حکومت حکومت فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کرے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے انہوںنے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیںمعصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںپاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعامغفرت ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کیا ہے