بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم کی کاروائی کروڑوںروپے کی زنک برآمد

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم اہلکاروں کی کا میا ب کاروائی میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملک زنک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم کلکٹر افتخار احمد کو اطلاع ملی کہ اسمگلر غیر ملکی سا ما ن کو اسگل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں جس پر انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر یاسین کلہوڑ، اسسٹنٹ کلکٹررا نا عمیر ارشد، سپرٹینڈنٹ سید سلیم آغا ،انچارج بلیلی کسٹم چیک پوسٹ شہزاد عامر،انسپکٹر محمد اصغر، افسر خان یو سفزئی،حوالدار سائیں ممتاز ،سپاہی لا ل خان مسعود پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر انہیںخصوصی ہدایت کی کہ ہر گاڑی پر کڑی نظر رکھی جا ئے ، جس کے بعد چیکنگ کے دوران گزشتہ ایک مشکوک کنٹینر کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلا شی لی گئی تو اس سے 80لا کھ روپے ملکیت کا غیر ملکی زنک برآمد کرلیا گیا گاڑی سمیت بر آ مد شدہ ما ل کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ایڈیشنل کلکٹر یاسین کلہوڑنے بتایا کہ ہر قسم کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے اور تمام چیک پوسٹوں پر چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.