
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ اور ہنگول میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 2افراد جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2افراد نعمت اللہ اور جمعہ رحیم جاںبحق ہوگئے ،حادثے میں جاںبحق ہونےو الا نعمت اللہ صحافی حفیظ اللہ شیرانی اور حمید اللہ شیرانی کے بھائی جبکہ جمعہ رحیم چچازاد بھائی ہیں ،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔دوسری جانب گوادر سے کراچی جانے والی وٹس کار ہنگول چیک پوسٹ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی دو افراد ذخمی ہوگئے۔ ذخمیوں میں شاہنواز ولد محمد نواز سکنہ اورماڑہ اور محمد وسیم ولد جمعہ سکنہ اورماڑہ شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہیں ہنگول چیک پوسٹ کے انچارج عبدالجلیل سومرو موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو پاکستان کوسٹ کمیپ ہنگول پہنچا دیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں۔