کسی بھی ملک کی ترقی کھوکھلی نعروں سے نہےں ہوتی،مولانا شیرانی

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانامحمدخان شےرانی نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی اوربچاﺅ کادارلمدارکھوکھلی نعروں ،منت وسماجت سے نہےں ہوتی بلکہ آزادخارجہ پالےسی،مثبت منصوبہ بندی اوردوراندےشی ہی اس کی ضامن ہوتی ہےں،دنےاےک قطبی کے بعدہرملک کی برسراقتداراوراپوزےشن جماعتوں کے ہداف اورپالےسےاں واحدسپرپاورکی گردگھومتی ہےں،مسلح جنگ امرےکہ کی ضرورت اوربقاءکے لئے ضروری ہے،ان خےالات کا اظہارانھوں نے کچلاک مےں امےرحمزہ کاکڑکی جانب سے دی گئی ظہرانے کے موقع پر کہی ،اس موقع پر قبائلی وسماجی شخصےت حاجی گلاب خان خلجی ،انجنےئرمحمدعارف ،انجنئےرزرک خان،انجنئےر محموداحمد، آرکےٹکٹ انجنئےرماماصدےق ،سمےع اللہ اوردےگربھی موجودتھے ،انھوںنے کہاکہ دنےاجب دوبلاک مےں منقسےم تھی ،توامرےکہ مغرب اورروس مشرق کے ساتھ کھڑی ہوتی ،جب کسی ملک مےں تبدےلی لاتے تو دونوں اپنی مفادات کو مدنظررکھ کراپوزےشن ےابرسراقتدارکو کسی نہ کسی کی درپردہ حماےت حاصل ہوتی ،اورمحوری دنےامےں دائےں اوربائےں بازوقوتےں کسی اےک کے زےراثرنہےں تھے ،جب دنےاےک قطبی ہوئی توپھرمذہب اورسےاست کو علےحدگی کے لئے جمہورےت کی چھتری فراہم کرکے دنےاکو اپنی خواہش کے مطابق چلانے لگی ،ملک مےں اپوزےشن اوراقتدارپرستوںکی جنگ مےںدونوں کو امرےکی آشربادحاصل ہےں،ملک کوقومےت اورمذہب پرستی کے نام پر منقسےم کرناامرےکہ کی نئی ورلڈآرڈرمنصوبے کا حصہ ہے ،خطے مےں مزےد جنگےں امرےکی آشرباءمےں مذہب ،قومےت اور لسانےت کے نا م پر جبکہ عرب وعجم کے نام پر مشرق وسطیٰ مےں جنگ لڑی جائے گی ،امرےکہ نے اپنی ملکی بقاءکو جنگ پوشےدہ کررکھی ہےں،اوراس کے لئے مذہب اوررےاست کو علےحدہ کرنے کی پالےسی پر گامزن ہےں،سےاست اورلسانےت کو علےحدگی کے لئے جمہورےت کی چھڑی ،مذہب اورمنافق لوگوں کی اکثرےت کی وجہ سے مسلمان پارلےمان کی توسط سے مغربی فکر،ہوائی پرستی ےعنی چاراعضاءپر مشتمل خداپرستی دنےاپر مسلط ہوگئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.