- Advertisement -
تربت۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر مختصر دورہ پر تربت پہنچ گئے، سرکٹ ہاؤس تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ زیشان سکندر نے انتظامی امور اور شہر کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر منگل کو مختصر دورہ پرگوادر سے تربت پہنچے جہاں تربت انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں کمشنر مکران کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری، ڈپٹی کمشنر کیچ ذیشان سکندر، اے ڈی سی کیچ سراج کریم، اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد اور چیف افیسر تربت شعیب ناصر نے ان کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری کو ایئر پورٹ سے سرکٹ ہاؤس لیجاگیا جہاں ڈپٹی کمشنر کیچ ذیشان سکندر نے ملٹی میڈیا کے زریعے تربت شہر کے مختلف تاریخی و ثقافتی مقامات،شہرکے انتظامی امور، تعلیم و صحت اور پبلک ہیلتھ سمیت مختلف معاملات کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن تربت کے غیر ترقیاتی بجٹ کی بندش کا معاملہ معلوم ہونے کے بعد اسے دور کیا جائے گا تاکہ میونسپل کارپوریشن کی معمولات متاثر نا ہوں۔ بعداز اں چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر فاروق رند نے انہیں ہسپتال کے مسائل پر بریف کیا اور بتایا کہ اس وقت ہسپتال مختلف مسائل کا شکار ہے یہاں ادویات کی قلت کے علاوہ دیگر طبعی سہولیات کی ضرورت ہے جنہیں پورا کیئے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور ڈائیلاسز یونٹ بھی گئے وہاں مریضوں سے ان کے مشکلات اور ڈائیلاسز یونٹ کے انچارج سے مسائل معلوم کیں۔ سنیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر جاوید کریم نے انہیں ڈائیلاسز سینٹر کی ضروریات کے بارے میں آگاہی دی۔بعد ازاں چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کمشنر مکران، ڈی سی کیچ، اے سی، اے ڈی سی اور چیف افیسر کے ہمراہ تربت شہر کا دورہ کر کے شہر کی اندرونی صورتحال اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیا۔