
- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ عمران خان کو لانے کا مقصد ہم پرمغربی کلچرمسلط کرناہے ،جب تک جمعیت علماءاسلام ہے تحفظ ناموس رسالت کادفاع کرتے رہیںگے ،پاکستانی عوام موجودہ حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کے باعث شدیدپریشانی سے دوچار ہیں ،کشمیر کے مسئلے پر کھوکھلے نعروں سے کچھ نہیں ہوگا بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتے رہیںگے ،اسلام آباد مارچ عمران نیازی سے عوام کو چھٹکارادلاناہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام دالبندین کے زیر اہتمام ”تحفظ ختم نبوت کا نفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی وصوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ ،ایم این اے مولانا کمال الدین ایم پی اے یونس عزیز زہری ،،وڈیرہ عبد الخالق زہری ،انجینئرعثمان بادینی ،حاجی منظور آحمد مینگل ،مولا نا غلام سرورضلعی صدر مولانا نجیب اللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار نجیب سنجرانی ،چیئر مین سوشل میڈیا جے یو آئی مولانا امداد اللہ سیاہ پاد ،حافظ علی محمد بڑیچ،قاری عبد الغیاث ،سلطان محمد ودیگر نے بھی خطاب کیا اس قبل صوبائی امیر کا دالبندین پہنچنے پر جے یو آئی کے عہدیداران اور کارکنان نے لاگاپ کے مقام پر انکا پرتپاک استقبال کے اور گوہ نیازی گوہ کے نعرے لگائے ۔مولانا عبد الواسع نے خطاب کرتے ہوئے بتایا عمران نیازی کو لانے کا مقصد مغربی کلچر کو ہم پر مسلط کرنے کی ایک سازش ہے مگر نیازی حکومت کو یہ پتہ ہونا چایئے جے یو آئی ف نے ہر دور میں تحفظ ناموس رسالت کا دفاع کی ہے اور مغربی کلچر کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش بھی گئی ہے ہم نے اسکی بھر پور دفاع کی ہے انکا کہنا تھا اس ملک کا بنیاد اسلام کے نام پر رکھاتھا اور ہمارے اکابرین نے اسکی آزادی کے لیئے جدو جہد کی ہے اس سے قبل الیکشن اصلاحات کے نام پر ایک بل بھی پیش کیا گیا اسکا مقصد یہی تھا کہ قرآن و سنت کے قانون کو ختم کیا جائے مگر ہم نے قومی اسمبلی میں بھر پور دفاع کیا عمران نیازی کے آگے پیچھے کچھ بھی نہیں ہے اسے مقتدر قوتوں نے ہمارے اوپر جس مقصد کے لیے مسلط کیا ہے انکا مقصد کھبی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اس وقت پورا پاکستان عمران نیازی کی پالیسوں کی بدولت شدید پریشانی سے دوچار ہے چونکہ عمران خان ایک بین القوامی ایجنڈے کے تحت آیا ہے الیکشن سے قبل سیاسی نعرے لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی مگر آج اسکی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ملکی معیشت کس نیز پر پہنچی ہے آج تمام عوام اور چھوٹے بڑے تاجر پریشان نظر آتے ہیں انکا کہنا تھا عمران نیازی کشمیر کا سودا کر چکے ہیں اب ان کھوکھلے نعروں سے کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہے ہر فورم پر انکے لیئے جدو جہد کرینگے گزشتہ ستر سالوں سے کشمیری عوام کےساتھ جو ظلم ڈالے جارہے ہیں اب مودی سرکار نے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں جے یو آئی ف کشمیر عوام کے ساتھ ہیںاور حکومت کشمیر کاز پر دوغلا پن دکھارہی ہے نعرے کچھ اور لگ رہے ہیں مگر کچھ اورہو رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک کیس ایک ڈرامہ ہے جو بلوچستان کو چھ سو ارب ڈالر جرمانہ کر دیا ہے اب دوبارہ جس معائدے کو ہم لوگوں نے منسوخ کروایا تھا اس پر ایک ڈرامے کے تحت عمل در آمد کرو ارہے ہیں انکا مزید کہنا تھا قوم پرستی کے نام پر نعرے لگانے والوںنے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے کوئی کردار ادا نہیں کیا محض چند کھو کھلے نعروں کے سوا۔ مگر جے یو آئی ف نے 18ویں ترمیم اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے ایم کردار اداکیا ہے اسی وجہ سے جے یو آئی ف کو ایک سازش کے تحت 25جولائی کے الیکشن میں مینڈیٹ سے محروم رکھا گیا ماضی میں نیم جمہوری حکومتیں مسلط کردہ تھی موجودہ حکومت مکمل مسلط کردہ ہے آج ہمارا خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کوئی ہمسایہ ممالک ہمارے ساتھ نہیں ہے انکا کہنا تھااسلام آباد مارچ میں ملک بھر سے لوگ نیازی حکومت سے نجات دہلانے کے لیئے اسلام آباد کا رخ کرینگے انھیں صرف اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ایک کال کا انتظار ہے ۔