سمندری حدود کو ان مافیا سے نجات دلانے کی کوشش میں لگے ہیں حاجی اکبر آسکانی

0

- Advertisement -

محکمہ فشریز کے مشیر حاجی اکبر آسکانی کے فشریز فوکل پرسن چیرمین نادر قدوس کا محکمہ کی کارکردگی و ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے اور الزامات پر پریس کانفرس کی گوادر محکمہ فشریز کے فوکل پرسن نادر قدوس نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں حاجی اکبر آسکانی نے چارج سنمبھا لتے ہی محدود وسائل کے ساتھ بلوچستان فشریز اور مائیگیری شعبہ اور اس سے وابسطہ کیلئے مختلف پرو جیکٹ شروع کرائے جو PSDP میں بھی ہیں بلوچستان گرین بوٹ فش لینڈنگ جی ٹیز کوسٹ لینڈنگ میں جدید سہولیات پسنی میں فش لینڈنگ کا قیام پسنی جیٹی کا بحالی کا کام فشریز ٹرینینگ سینٹر سربندن کا قیام کوسٹل ایریا میں 8 مختلف ایریا میں ورکشاپس مختلف ایریاز میں فشفارمنگ 15 ہاس پاور کے بوٹ انجنوں کی تقسیم پسنی گوادر جیوانی ڈام بندن میں دو دو سو ایکر جو فشریز کی ملکیت ہیں کو اسکیمات کے شکل میں مائیگیروں کو الاٹ کرنا ایک ہزار گرین بوٹس کی تقسیم مائیگیروں میں GPS اور نیویگیٹر کی مفت تقسم کے ساتھ پہلی مرتبہ فشرمین کوپریٹیو سوسائٹی کا عمل جس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کا عمل بھی جلد شروع ہوگا جو یقینا موجودہ حکومت اور حاجی اکبر آسکانی کے وژن کا حصہ ہیں۔بلوچستان کے ساحلوں پر سندھ کے غیرقانونی ٹرالر مافیازمانے سے سمندری حیات کی نسل کشی کرتے چلے آرہی ہیں۔ چونکہ یہ مافیا منظم اور طاقت ور ہیں جس پر مکمل کنٹرول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے مگر باوجود ان تمام تر مشکلات کے محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے ان کے اوپر برسرپیکار عمل ہے اب تک 16 کے قریب غیر قانونی ٹرالر ممنوعہ گجہ نٹ کے ساتھ محکمہ نے کاروائی کرتے پکڑے ہیں جن کا کیس بلوچستان کے عدالتوں ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ ان چند مہینو ں میں سب کچھ کنٹرول کرلیا مگر ہم ایک بہتر وژن کے تحت بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ساتھ ہی مقامی مائیگیروں کے تعاون اور سپورٹ سے ان ٹرالر مافیا کیخلاف اپنے سمندری حدود کو ان مافیا سے نجات دلانے کی کوشش میں لگے ہیں ۔مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں چند سیاسی پارٹیاں جو اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو وہ ان مائیگیروں کے کندھوں کو استعمال کرکے ناصرف اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ ان ٹرالر مافیا کے ساتھ ادارے کو کمزور کرنے کی منفی پروپیگنڈ ہ کراکر سیاسی مفاد اور ان مائیگیروں کا استحصال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔محدود وسائل اور مخلصانہ کوششوں سے ٹرالر مافیا کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نا صرف ان مافیا کا گیرا تنگ کرنے کی کوشش بلکہ اپنے ادارے میں موجود کالی بھیڑیوں کو بے نقاب کرکے ان کے اوپر محکمانہ کارواءبھی عمل میں لائی گئی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ مائیگیری انھی مائیگیروں کے شکایت پر ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی کی گئی جس سے اہلکار و افسران کو معطل کرکے سخت ترین کاروائی عمل میں لائی گئی مگر آئے دن چند نام نہاد نمائندے اور گرو منفی پروپیگنڈہ کرکے محکمہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہیں ہیں بلکہ مائیگیروں کے اتحصال کا سبب بھی بن رہیں ہیں جس پر محکمہ فشریز نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف قانونی چاراجوئی عمل میں لاتے ہوئے ان کیخلاف عدالتوں میں جائیں گے اس سلسلے میں محکمہ نے وکلا کا ایک پینل تشکیل دیا ہے جو ان منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو عدالتی نوٹس جاری کرواکر انہیں الزامات ثابت کرنے کاپابند کرائیں تاکہ تمام تر الزامات عوام کے سامنے واضع ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.