- Advertisement -
صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ھے کہ محمکہ ایجوکیشن کو جدید خطوط پر استوار کرکے علم کی روشنی کو کونے کونے تک پھیلائی گی ھے جس کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کردیئے گئے ہیں صوبے سے ناخواندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کا وژن ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی ترقی تعلیم میں ھے صوبے کے اندر بہتر تعلیمی اداروں کے قیام اور اپنے بچوں اور بچیوں کے بہتر مستقبل کے لئے حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی قائم کررکھی ھے ہماری کوشش ہے کہ ہربچہ اور ہربچی سکول میں ھو اور بہتر تعلیم حاصل کرکے صوبے کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ناخواندگی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں وہ اپنی ڈیویٹوں کی پابندی کریں اور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور کہا کہ موجودہ حکومت صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیئے گئے ہیں تعلیم پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ کروا کر ناخواندگی کے خاتمے میں حکومت کی مدد کریں تعلیم ہی سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کےلئے ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ھو گی سرکاری تعلیمی اداروں میں قوم کے بچوں کو مفت تعلیم اور مفت اسٹیشنری اور کتابوں کی فراہمی کی جاتی ھے تاکہ بچے تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمات انجام دے سکیں