22ستمبر کو کوئٹہ میں منعقدہونے والا جلسہ عام تاریخ رقم کرے گاایم این اے آغا حسن بلوچ

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ 22ستمبر کو کوئٹہ میں منعقدہونے والا جلسہ عام تاریخ رقم کرے گا شہید نواب امان اللہ زہری ‘ شہید نوابزادہ مردان زہری ‘ شہید نثار احمد زہری اور شہید میر سکندر خان مگسی کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری خالصتاً سیاسی تھا ان کو سیاسی وجوہات کی بناءپر قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا حکومت ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں بے دردی کے ساتھ سیاسی رہنماﺅں کو ٹارگٹ کیا گیا یہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں شہداءکا تعلق ایسے گھرانے سے تھا جن کے آباﺅاجداد نے بلوچستان کے قومی جہد میں بے شمار قربانیاں دی ہیں شہید نواب امان اللہ زہری کو سردار اختر جان مینگل اور پارٹی سے وابستگی کی سزا دی گئی شہید نواب امان اللہ زہری نے ثابت قدمی کے ساتھ پوری زندگی جدوجہد کی جس پر انہیں جتنی خراج عقیدت پیش کی جائے کم ہے پارٹی اپنے شہداءکو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ شہداءنے جس مقصد کیلئے جان دی ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور انہیں یاد رکھا جائے 22ستمبر کا جلسہ عام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آخری کیل ثابت ہوگی پارٹی رہنماﺅں ہمدردیوں ‘ شہداءکے قتل و غارت گری پر خاموش نہیں رہیں گے اور جمہوری اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے بیان میں انہوں نے پارٹی کے تمام اضلاع اور کارکنوں سے کہا کہ وہ جلسہ کی تیاریاں ابھی سے شروع کرتے ہوئے کامیابی کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ بیان کے آخر میں انہوں نے بلوچستان کے غیور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حق و سچائی کا ساتھ دیتے ہوئے جلسہ عام میں شرکت کر کے بلوچستان میں ناانصافیوں پر مبنی اقدامات کے خلاف نفرت کا اظہار کری

Leave A Reply

Your email address will not be published.