- Advertisement -
گورنر بلو چستا ن امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ غربت اور جہالت کا خاتمہ کرکے ہی ہم ملک وقوم کو دیر پا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق اور نادار افراد کو معاشی امدادکی فراہمی اور انکو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہاریکی سیکھانے میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرے کے کم آمدنی والے افراد بالخصوص خواتین بھی اپنے گھریلومعاملات خوش اسلوبی سے چلا سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنرہاؤس کوئٹہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پر سن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلو چستان نے کہاکہ ثمرات صوبے بھر کے غریب ونادار افراد کے گھر کی دہلیز پر مراحلہ وار پہنچانے کیلئے اقدامات ضروری ہے انہوں نے کہا بی آئی ایس پی (BISP)کی اہمیت وافادیت کے حوالے سے عوام میں شعوروآگہی کی مہم چلانے اور مستحقین کی صیحح نشاندہی کرنے کے حوالے سے میڈیا مستحقین اور عوامی نمائندوں کی مددا ور رہنمائی بھی لے سکتے ہیں اور موقع پر وفاقی سیکریڑی احساس پروگرام شائستہ سہیل بھی موجود تھی۔