امریکہ ہواوے کمپنی کیخلاف نئے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے – وال اسٹریٹ جرنل

0

- Advertisement -

واشنگٹن: وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی پراسیکیوٹرز چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے خلاف نئے الزامات سے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔اس حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق ہواوے پر کئی سالوں سے صارفین اور کمپنیوں کی معلومات چرانے اور حریفوں سے ملازمین بھرتی کرنے کے الزامات عائد ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا
کہ ہواوے کے خلاف ان پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں جنہیں رواں برس کے آغاز میں کمپنی کے خلاف فرد جرم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔جنوری میں امریکی محکمہ انصاف نے ہواوے پر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی فرد جرم عائد کی تھی تاہم ہواوے نے اسے مسترد کردیا تھا۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا امریکا میں واقع ہواوے کی ریسرچ اور ڈیولمپنٹ سے متعلق ذیلی کمپنی فیوچر وی ٹیکنالوجیز کے ملازمین کو برطرف کیے جانے کے امکانات ہیں۔رواں برس 15 مئی کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’قومی سلامتی کو درپیش ناقابل قبول خطرات‘ اور ’امریکی عوام کے تحفظ‘ کو بنیاد کر صدارتی حکم کے ذریعے ملک بھر میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس کی مضوعات کی خرید و فروخت پر پابندی لگادی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.