پسماندہ علاقوں میں غریب و نادار مریضوں کیلئے اس قسم کے فری میڈکل کیمپ کا انعقا د مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی
- Advertisement -
رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین برائے قائمہ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹرٹرنیوہسپتال چمن میں کراچی انڈس ہسپتال کے تعاون سے تین روزہ مفت ٹی بی اسکریننگ کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں علاقے کے معتبر ین و قبائلی عمائدین اور ڈاکٹروں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔ اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ٹی بی سے بچاو¿ اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اس بیماری بارے شعور و آگاہی فراہم کرنا بے حد ضروری ہے ٹی بی کے مریضوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس مرض کا مکمل علاج ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام کو زندگی کی بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کےلئے بھرپور کو ششیں کررہے ہیں اور عوام کے خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی کو بتایا گیا کہ کیمپ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے ٹی بی کے مریضوں کا مفت ٹیسٹ اور علاج کیا جارہا ھے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائے گی۔اصغر خان اچکزئی نے اُمید ظاہر کی کہ پسماندہ علاقوں میں غریب و نادار مریضوں کیلئے اس قسم کے فری میڈکل کیمپ کا انعقا د مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔