تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ موصلات و تعمیرات کی کار کردگی روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے میر محمد عارف محمد حسنی
- Advertisement -
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کے زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مختلف اہم محکمانہ امور اور کارکردگی کے حوالے سے کوئٹہ, سبی اور خضدار زونز کے چیف انجینئرز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا, اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ موصلات و تعمیرات کی کار کردگی روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے لہٰذا اس ضمن میں محکمے کے چیف انجینئرز اپنے ماتحت آفیسران و دیگر عملے کی کار کردگی کا تواتر سے جائزہ لیتے رہیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ محکمہ کی ساکھ اور کارکردگی مزید بہتر نہ ہو, انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کی پی ایس ڈی پی کا زیادہ انحصار سی اینڈ ڈبلیو کی بہتر کارکردگی پر ہے اور اس حوالے سے محکمے کے ذمہ دار آفیسران و دیگر اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں غفلت و پرواہی کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے تمام امور بروقت انجام دیں تاکہ موجودہ حکومت کی صوبے کی ترقی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ اس موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون سردار ظفر گچکی نے اجلاس میں کوئٹہ زون کے اسکمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی سی ون میں شامل کل 329 اسکمیوں میں سے 272 جمع کیے گئے جبکہ 72اسکمیں ٹینڈر کے مرحلے میں ہیں, سبی زون کے چیف انجینئر ملک عبدالرشید بنگلزئی اور خضدار زون کے ایس ای میرے احمد نے بلترتیب اپنے اپنے زون کے اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی زون کے 209 میں سے 192 جمع کیے گئے ہیں جن میں سے 53 منظور ہونے کے بعد ٹینڈر کے مرحلے میں ہیں اسی طرح خضدار زون کے 204 اسکیموں میں سے 101 جمع کیے گئے ہیں جن میں 64 کی منظوری دی گئی ہے, اجلاس میں گوادر اور تربت کے علاقے میں اسکمیوں کو جمع کرنے اور منظوری کے کام میں تاخیر پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان اضلاع کے متعلقہ آفیسران کی جواب طلبی کی جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا فرض شناس اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کرپٹ اور غفلت کے مرتکب افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔