- Advertisement -
صوبائی وزیر آبپاشی نوبزادہ طارق مگسی سے صوبائی وزیر ریو نیومیر سلیم کھوسہ ،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری بی ڈی اے سکند ار عمران نے یہاں سوموار کے روز اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبائی وزراءنے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔صوبائی وزیر آبپاشی نو بزادہ طارق مگسی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آبپاشی ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بر وئے کار لایا جارہاہے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے منصوبوںکو ترجیحات میں فہرست شامل کر چکاہے ۔جن کی تکمیل سے عوام کے معیار زندگی پر مثبت نتائج برآمد ہونگے اور صوبہ میں مجمو عی طور پر ترقی ہوگی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو جدید خطوط پراستور کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات اُٹھا ئے جارہے ہیں ۔