مچھ:وین گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق 10زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے علاقے مچھ میں وین گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مچھ کے قریب کیرتا کے علاقے میں کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد رحیم مری اور دلبر خان جمالی جاں بحق جبکہ خاتون ماریہ بی بی سمیت نصیر پرکانی ، مجید ، خیرالدین مری ، ریاض مری ، سید خان ، نور جتوئی ، شوکت کرد ، جاوید جمالی ، عبدالستار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے ۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.