- Advertisement -
وفاقی حکومت قومی وحدتوں کے اختیارات میں مداخلت کررہی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ نے کہاہے کہ وفا قی حکومت قومی وحدتوں کے اختیارات میں شدید مداخلت کا ارتکاب کر کے آئین پا کستان کی سنگین خلاف و ر زی کے مر تکب ہو رہی ہے ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ نے کہا کہ وفا ق کی جا نب سے نیشنل کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کا قیام اس کی واضح مثال ہے۔
بلو چستان کے عوام وفاق کی اس ظالما نہ رو ش کے با عث سے ہی اضطر ابی صو رتحال کا شکار ہے اب اس مو جو دہ غیر آئینی اور بلا جواز اقدام عوام کے خد شات کو مزید تقویت دے گا اور عوام کے غم وغصے میں اضافے کا بھی با عث ہو گا مذکورہ اقدام وفاق کی جانب سے بلو چستان اور سند ھ کے ساحل اور سمند ر سے متعلق منفی اور غاصبانہ ادارواں کی نشا ندہی کر تا ہے انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین صو بوں کو ساحل اور اندرون سمندر 15ناٹیکل میل کی مکمل ملکیت کی ضما نت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق پو ری طور پر اپنا مذکورہ غیر آئینی فیصلہ و پس لیکر گوادر رپور ٹ کا مکمل اختیار ات بلو چستان کے حوالے کر دیں بلو چ عوام کو اقلیت میں تبدیل ہو نے سے بچا ئے