پنجگور ، پشین ، لورالائی ، ہرنائی میں مختلف واقعات و حادثات4افراد جاں بحق خاتون سمیت 5زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع پنجگور ،پشین ،لورالائی اور ہرنائی میں مختلف واقعات اور حادثات کے نتیجے میںڈاکٹر سمیت 4افراد جاں بحق اورخاتون سمیت 5زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع پنجگور کے علاقہ وشبود میں فائرنگ سے ایک ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے ڈاکٹر فاروق نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا اسے لیکر آبائی علاقے کراچی روانہ ہو گئے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔پشین کے علاقے علی زئی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کو تشدد کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ضلع لورالائی کے علاقے دو سڑکہ میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گاڑی الٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ہرنائی کے علاقے چیرفٹ میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں افراد پکنک منانے ہرنائی جا رہے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہرنائی منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.