
- Advertisement -
ہائی کورٹ آف بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے شہر کے تمام تاجروں اور دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ازخود تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اپنی حدود میں رہ کر خرید و فروخت کریں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہدایات پر خصوصی صفائی مھم بھی انکی نگرانی میں جاری ہے جس میں نالوں و سڑکوں کی صفائی اور پرانے ڈمپس کی اٹھوائی کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں شہر سے ہمارے روزانہ کے شیڈیول اور سیٹیزن پورٹل اور روزانہ کے کمپلین کے علاوہ اب تک سینکڑو ٹن کچرہ شہر سے نکالا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ تاجر برادری خصوصادکانداران اور ہوٹل مالکان صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرہ نالیوں اور سڑک پر نہ پھینکے بلکہ مقررہ کچرہ دان میں ڈالیں تا کہ میٹروپولیٹن کا عملہ بروقت اسے اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے تحت اب تک سیٹلاٹ ٹاون میں 18 کتے تلف کئے گئے ہیں اور سرکی روڈ 25، بولان میڈیکل کالج میں 12، سریاب روڈ 15، کاسی روڈ 10، سول سیکرٹریٹ 12، نواں کلی 9 اور عالمو چوک سے 13 کتوں کو تلف کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ بھی کتا مار کا سلسلہ شیڈیول کے مطابق جاری ہے، انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہر میں ٹریفک کے مسائل گمبھیر ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے، دکانداروں اور تاجر برادری کو بارہا آگاہ کیا اب بلا تفریق ہر قسم کے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائیگا۔ شہر میں تجاوزات قائم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ تجاوزات کے باعث ٹریفک سمیت دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی بھی متاثر ہو رہی ہے، دکاندار میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں اور ہر قسم کے تجاوزات از خود ختم کر دیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے علم یہ بات لائی جاتی ہے کہ اگر کاروباری مراکز دوکانات و دیگر کے سامنے انکے حدود سے ہٹ کر سامان پڑا ہوا نظر آیا تو اسے فوراًضبط کر لیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس اور خصوصاتاجر برادری سے تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے بھر پور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی قسم کی بہتری ممکن نہیں۔