لورالائی: پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی‘3دہشتگرد جہنم واصل

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، دو طرفہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 3 خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کی صبح3خودکش بمباروں نے لورالائی پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی تاہم پولیس فورس نے ایک حملہ آور کو گیٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران مار گرایا جبکہ 2 دہشت گردوں کو پولیس لائن کے اندر ہلاک کیا گیا ،ایف سی اور کوئیک رسپانس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبارنے اپنے آپ کواڑا دیا جب کہ دوسرے خودکش بمبار کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل اللہ نواز شہید اور 2پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں میں بی بی فاطمہ زوجہ محمد رفیق ، سجاد احمد ولد ممتاز احمد ، محمد ادریس ولد محمد رمضان ، محمد عالم ولد محمد رمضان اور ایس پی عطاءالرحمن ترین ولد شادی خان شامل ہیں ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے حملے کو ناکام بنایا بلکہ پولیس کی بروقت کاروائی اور بھر پور ردعمل نے ثابت کردیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ہمارا عزم پختہ ہے بلکہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہم مرعوب نہیں ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہےں اور شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ۔ انہوں نے شہید اہلکار کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ دوسری جانب سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بھی پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جانباز پولیس فورس نے دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنا کر صوبے کو ایک بڑے سانحہ سے بچالیا ہے میں آپریشن میں شامل پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید ہیڈ محرر محمد نواز کی اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جنہم واصل کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گرد جان لیں کہ بلوچستان کا تحفظ مضبوط ہاتھوں میںہیں ہمارے سیکورٹی فورسز کے جوان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں بلکہ ملک کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں بھی بے نقاب ہوچکی ہیں ۔ میر ضیاءاللہ لانگو کا کہناتھا کہ پاک فوج ، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کی ہر سازش اور دہشت گردوں کے ہر حملے کو ناکام بنانے کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہےں ۔ دریں اثناءحکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بھی لورالائی پولیس لائن پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں پولیس اہلکاروں نے جرا¿ت و بہادری سے حملہ ناکام بنا کر دہشت گردوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا کر ثابت کیا ہے کہ پولیس فورس پروفیشنل اور باصلاحیت ہے ۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کے حوصلے اور مورال بلند ہےں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.